دنیا
20 جولائی ، 2016

نریندر مودی گوگل سرچ انجن میں ٹاپ10 مجرموں میں شامل

نریندر مودی گوگل سرچ انجن میں ٹاپ10 مجرموں میں شامل

 


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام ٹاپ ٹین مجرموں میں شامل کرنے پر بھارتی عدالت نے دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل کے سربراہ کو نوٹس جاری کردیا۔


ان دنوں ٹاپ ٹین مجرموں میں نام آنے پر بھارتی وزیر اعظم کا دنیا بھر میں مذاق بن رہا ہے۔


احمد آباد کی عدالت نے سرچ انجن گوگل اور اس کے سی ای اواور گوگل کے بھارتی ہیڈ کو نوٹس جاری کیا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام دنیا کے ٹاپ ٹین مجرموں میں شامل کرنے پر گوگل اور اس اعلی حکام کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔


مقدمہ کی اگلی سماعت 31اگست کو ہو گی۔

مزید خبریں :