دنیا
20 جولائی ، 2016

امریکا :تعمیراتی کام کے دوران کرین گرگئی ،3 افراد زخمی

امریکا :تعمیراتی کام کے دوران کرین گرگئی ،3 افراد زخمی

 


امریکا میں مصروف پل پر تعمیراتی کرین کے گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔


امریکی شہر نیویارک میں ٹاپان زی پل پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک کرین گرگئی جس کی زد میں آکر تین افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری حکام کے مطابق زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔


کرین کے گرنے سے دونوں اطراف کا ٹریفک جام ہوگیا۔ ٹاپان زی پل نیویارک کا سب سے لمبا پل ہے جس کو 1955 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :