دنیا
20 جولائی ، 2016

دبئی :مرینہ کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

دبئی :مرینہ کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

دبئی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے، ذرائع کے مطابق آگ دبئی میں میریناکےعلاقےمیں واقع 76منزلہ عمارت سلفا لگژری اپارٹمنٹ میں لگی ہے، 37ویں منزل پر لگنے والی آگ نے 15منزلوں کولپیٹ میں لے لیا۔


آگ لگنے کے بعد پولیس اورفائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔دبئی شہری دفاع محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ سےکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔


امداد ی اداروں نے متاثرہ عمارت سے لوگوں کو نکالنا شروع کردیا ہے جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ ہوسکا ہے۔

مزید خبریں :