پاکستان
20 جولائی ، 2016

قندیل قتل،ملزم وسیم کے دوبارہ ریمانڈ کی درخواست منظور

قندیل قتل،ملزم وسیم کے دوبارہ ریمانڈ کی درخواست منظور

 


قندیل قتل کیس میں ملزم وسیم کی دوبارہ ریمانڈ کی درخواست منظورکرتے ہوئے اسے5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔


قندیل قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج محمد شہبازنےملزم کےدوبارہ ریمانڈ کی درخواست منظورکی۔ درخواست منظورہونے کے بعدملزم کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا،جہاں جج سرفرازانجم نے 5روزہ جسمانی ریمانڈ پرملزم کوپولیس کے حوالے کردیا۔


اس سے پہلے ملزم کوسول جج کی عدالت میں بھی پیش کیاگیاتھا، جہاں سول جج نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں :