20 جولائی ، 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااور کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کو ملیر پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ وسیم اختر پر ضلع ملیر میں 2 مقدمات درج ہیں، اس لیے جیل سے وسیم اختر کو ملیر پولیس لے آئی ہے۔
اس سے قبل پولیس وسیم اخترکو سندھ ہائیکورٹ لے آئی تھی ،جہاں انہیں خصوصی عدالتوں کےمنتظم جج کےروبرو پیش کیاگیا تھا ،وسیم اخترکو سچل تھانے میں درج مقدمے میں ریمانڈ کے لیے لایا گیا تھا۔