پاکستان
20 جولائی ، 2016

پی ٹی آئی کا حکومت مخالف تحریک 7اگست سے چلانے کا اعلان

پی ٹی آئی کا حکومت مخالف تحریک 7اگست سے چلانے کا اعلان

 


پاکستان تحریک انصاف نے 7اگست سے حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نوازشریف3مرتبہ وزیراعظم بننےکےباوجود لیڈرنہیں بن سکے، انہوں نے 25 جولائی کو نیب کے باہر مظاہرے کا بھی اعلان کیا۔


انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 20 سال تک جمہوری جدوجہد مارشل لاء کے لیے نہیں کی، مارشل لاء آتا تو سب سے زیادہ تحریک انصاف ہی متاثر ہوتی ، پہلے عوام میں شعور پیدا کر لیں ، پھر دھرنا بھی ہوگا ، انہوں نے پیشکش کی کہ ہمارے ٹی او آرز پر کمیٹی بنادیں، تحریک ختم کردیں گے ۔


عمران خان نے تحریک انصان کی لیگل کمیٹی میں نعیم بخاری کوخوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ کسی اورپارٹی میں اتنی آزادی نہیں جتنی تحریک انصاف میں ہے،کسی کوپارٹی سےاختلاف ہےتوپارٹی چھوڑدے یا چیئرمین کاالیکشن لڑلے،چیئرمین اور چیئرمین کےنامزدکردہ لوگوں کےفیصلوں کوچیلنج نہیں کرنےدوں گا،تحریک کے لیے تمام صوبوں میں کمیٹیاں بنیں گی، جدوجہد اور محنت کے بغیر کوئی شخص لیڈر نہیں بن سکتا،کسی بھی لیڈر کی بنیاد صداقت اور امانت پر رکھی جاتی ہے، پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی،۔


انہوں نے کہا کہ ترکی میں فوج آئی عوام سڑکوں پر نکل آئے، مارشل لاء سےمتعلق بیان کوغلط طریقےسےپیش کیا گیا، پاکستان میں کسی لیڈرنے20سال تک جدوجہدنہیں کی، کیا میں نے20سال سےمارشل لاءکےلیےجدوجہدکی،اگرمارشل لاآتاہےتوسب سےزیادہ تحریک انصاف متاثرہوگی۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی معاملات پراپوزیشن کےساتھ متفق ہیں،ہم حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہدکررہےہیں، پاکستان میں فوج آئی تو مٹھائیوں کی دکانیں خالی ہو گئیں، نیب کوپانامالیکس کےبعدوزیراعظم کےخلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی،نیب بتائےاس نےوزیراعظم کےخلاف انکوائری کیوں نہیں کی۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک گیرتحریک کے لیے فنڈزجمع کرنےشروع کردیےہیں،تحریک انصاف کے30لاکھ ممبران ہیں،ہرممبرسےسوروپےلیں گے،پہلےعوام میں شعورپیداکریں گے،بعدمیں دھرنابھی ہوگا،ملک میں جمہوریت تب آئےگی جب لیڈرعوام کوجوابدہ ہوگا،واضح ہوگیا کہ حکومت احتساب نہیں چاہتی۔

مزید خبریں :