20 جولائی ، 2016
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک بےمثال جدوجہد ہے، کشمیریوں کی تحریک آزادی ہرگز اسپانسرڈ نہیں۔
وفاقی وزیرریلوےسعدرفیق نے لاہورکے الحمراہال میں یوم سیاہ کی تقریب سےخطاب میں مزید کہا کہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کاحصول تحریک پاکستان کانامکمل ایجنڈاہے،مسئلہ کشمیرکےحل تک خطےمیں پائیدارامن قائم نہیں ہوسکتا۔