20 جولائی ، 2016
ایس ایس پی ملیر راؤانوار کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 25 مقدمات درج ہیں۔
راؤ انوار کے مطابق دہشت گردی، مجرمانہ سازش اورخواتین کے سامنے نازیبا گفتگو کے الزام میں وسیم اختر کو عدالتی حکم پر ان کے حوالے کیا گیا ہے۔
راؤ انوار کے مطابق آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس مل کر وسیم اختر سے تحقیقات کرے گی، ان سے ملکی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر بھی تفتیش کی جائے گی۔