پاکستان
20 جولائی ، 2016

کشمیر یوں نے ساتھ دیا تو آزادی کا خواب پورا ہوگا، نہال ہاشمی

کشمیر یوں نے ساتھ دیا تو آزادی کا خواب پورا ہوگا، نہال ہاشمی

 


مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہناہے کہ کشمیر ی عوام نے ساتھ دیا تو کشمیر کی آزادی کا خواب پورا ہوگا ۔ ن لیگی رہنما نہال ہاشمی نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے کل ہونے والے انتخابات ماضی سے مختلف ہیں،کل کا الیکشن کشمیر میں حکومت کا فیصلہ کرے گا۔


نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزاد جمووکشمیر میں پہلی بار حصہ لے رہی ہے، کشمیر کے عوام نے ساتھ دیا تو کشمیر کی آزادی کا خواب پورا ہوگا، کشمیر ی عوام پیپلز پارٹی کی حکومت سے سوال کر رہے ہیں کہ فنڈز کہاں گئے؟

مزید خبریں :