20 جولائی ، 2016
ایف بی آر،ایف پی سی سی آئی اور ریئل اسٹیٹ کے نمائندوں کی ملاقات میں پراپرٹی کی قیمتوں کے ازسر نو تعین کے بارے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
اجلاس میں ایف پی سی سی آئی اور ریئل اسٹیٹ نمائندوں نے قیمت کا تعین اسٹیٹ بینک سے کروانے پرانکار کیا،تاجروں کی تجاویز پر وزیرخزانہ سے مشاورت کے بعد کل دوبارہ اجلاس ہو گا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا پراپرٹی کی مارکیٹ قیمت کے تعین سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
ہارون اختر نے مزید کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک بھی ہر جائیداد کی مارکیٹ قیمت کا تعین نہیں کرے گا بلکہ جو جائیداد حقیقی قیمت سے بے حد کم پررجسٹرڈ ہوگی صرف اس کا تعین ہوگا۔