20 جولائی ، 2016
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کے روز طلب کر لیا ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اورتینوں افواج کے سربراہان کے علاوہ مشیر قومی سلامتی، مشیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔