13 جون ، 2012
لاہور… ڈاکٹرارسلان افتخارکے کیس میں ملک ریاض کے وکیل زاہدبخاری نے کہاہے کہ ملک ریاض نے اسلام آباد میں جوپریس کانفرنس کی وہ ملک ریاض کاذاتی دکھڑاتھاجوانہیں نے رویااس میں میری کوئی مشاورت شامل نہ تھی۔ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے زاہد بخاری نے کہاکہ میں ارسلان کیس میں سپریم کورٹ کی حدتک ملک ریاض کاوکیل ہوں اورمیرے ہی ذریعے جواب اورقانونی نکات عدالت میں پیش کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ کاش سپریم کورٹ اس معاملے میں سوموٹونہ لیتی اب ہم نے تین چارراستے بتادئیے ہیں جس کاسپریم کورٹ کل فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرارسلان کیس اداروں کاٹکراوٴ نہیں۔انہوں نے کہاکہ بطوروکیل اپنے پیشہ وارانہ حدود اوراخلاقیات پر سختی سے کاربندرہوں گا۔ ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کی ممکنہ کارروائی پر زاہد بخاری نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔