کاروبار
21 جولائی ، 2016

پراپرٹی ویلوایشن ،حکومت اسٹیٹ بینک کے افسران کی تعیناتی سے دستبردار

پراپرٹی ویلوایشن ،حکومت اسٹیٹ بینک کے افسران کی تعیناتی سے دستبردار

 


ملک کے تمام شہروں کیلئے پراپرٹی کے فیئر مارکیٹ ریٹ مقرر کیے جائینگے ،حکومت پراپرٹی ویلوایشن کیلئے اسٹیٹ بینک کے افسران کی تعیناتی کے فیصلے سے دستبردار ہوگئی ۔


اسلام اباد میں وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر کی صدارت میں غیر منقولہ جائیداد کی فئیر مارکیٹ پرائس کے تعین کے لئے قائم شدہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پراپرٹی کی مارکیٹ ریٹ پر ویلیوایشن کے طریقہ کار میکانزم پر وسیجر اور یکم جولائی 2016 سے پچھلے سالوں کی پراپرٹی کے لین دین کا حساب کتاب زیر غور آیا ۔


رئیل اسٹیٹس ایجنٹوں بلڈرز ڈویلپرز نے اپنی مختلف نوعیت کی تجاویز دیں جنھیں آج وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش کیا جائے گا اور حتمی فیصلے کو وزیر خزانہ اسحاق ڈارمشاورت کے بعد آخری شکل دیں گے۔


رئیل اسٹیٹ ٹریڈرز کے ساتھ مذاکرات کر کے حتمی تجاویز کو اجلاس میں رکھا جائے گا اور یہ فیصلہ ہوگا کہ کون سے شہروں میں کتنا فئیر مارکیٹ ریٹ ہوگا۔ ڈی سی ریٹ کو کتنے گنا کیا جائے گاہر شہر کے لئے فائنل فئیر مارکیٹ ریٹ کا تعین کر دیا جائے گا یہ ریٹ اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے شہروں کے لئے مقرر ہوگا جو ڈی سی ریٹ سے کئی گنا زیادہ ہوگا۔


جائیداد کی خرید و فروخت اور ویلیو ایشن کیلئے انکم ٹیکس قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔


میٹنگ میں شریک ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ بلڈرز، ڈویلپرز اور پراپرٹی ڈیلرز کے مطالبے پر حکومت پراپرٹی کی ویلیو ایشن کیلئے اسٹیٹ بینک کے ویلیورز تعینات کرنے کے مسئلے سے اصولی دستبردار ہوگئی ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کی متفقہ تجویز تھی کہ حکومت اسٹیٹ بینک سے ویلیورز مقرر کرنے کی بجائے فکسڈ فارمولے کے تحت بڑے شہروں کی ویلیو ایشن بڑھانے تاہم ویلیو ایشن کی شرح پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے اسٹیک ہولڈرز میں تضاد نظر آیا۔


کراچی کے اسٹیک ہولڈرز نے 5گنا اضافے کی تجویز دی جبکہ بعض نے اسے 3گنا کرنے پر زور دیا اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم اور یو بی بی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل سمیت 13رکنی نجی شعبے کی کمیٹی کے ساتھ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور چیئرمین ایف بی آر نے بھی شرکت کی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء نے اس بات سے بھی اتفاق کرلیا ہے کہ پراپرٹی کی اضافہ شدہ قیمت میں ہر سال 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون اختر اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکاء کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے مشاورت کیلئے ایک دن کی مہلت طلب کی ہے جمعرات کو مذاکرات کی دوسری نشست میں متفقہ فارمولا طے پانے کی امید ہے۔

مزید خبریں :