پاکستان
21 جولائی ، 2016

بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کرلیا

بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کرلیا

سندھ میں رینجرز کےقیام اور اختیارات ، لاڑکانہ میں اسد کھرل اور وزیرداخلہ سہیل سیال کے بھائی کے معاملہ پر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو طلب کرلیا۔


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو بلاول ہائوس کراچی میں طلب کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ چیئرمین پیپلزپارٹی کو اہم امور پربریف بھی کریں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت میں رینجرز کے اختیارات و قیام، لاڑکانہ میں وزیرداخلہ سہیل سیال کے بھائی طارق سیال اور اسد کھرل کی گرفتاری اور رینجرز سے تنازعے کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔


ذرائع نے مزیدبتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اس موقع پر معاملات پر تجاویز سے آگاہ کریں گےجبکہ بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد قائم علی شاہ شریک چیئرمین آصف ذرداری سے ملاقات اور مشاورت کے لئے اہم نکات تیار کریں گے۔


 

مزید خبریں :