پاکستان
22 جولائی ، 2016

کراچی: مجلس وحدت مسلمین کے دھرنے،ٹریفک جام

کراچی: مجلس وحدت مسلمین کے دھرنے،ٹریفک جام

 


کراچی میں کئی مقامات پر مجلس وحدت مسلمین کے دھرنے جاری ہیں، جس سے متصل علاقوں میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا ، لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔


مجلس وحت مسلمین کے ترجمان کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ، شاہراہ پاکستان انچولی ، ملیر 15، سپرہائی وے، اسٹیل ٹاؤن نیشنل ہائی وے سمیت کئی مقامات پراحتجاج جاری ہے،دھرنوں میں خواتین اور بچےشریک ہیں۔


ملیر 15 پردھرنے کے باعث 2طرفہ سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، جس سے ایئرپورٹ سے قائد آباد تک ٹریفک جام ہوگیا۔


نمائش چورنگی پرایم ڈبلیوایم کے دھرنےمیں مقررین نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد آزادانہ گھوم رہے ہیں، جن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

مزید خبریں :