22 جولائی ، 2016
ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کےخلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری ہیں ، احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
ترجمان مجلس وحت مسلمین کے مطابق ملک گیر احتجاجی دھرنوں کا آغاز کیا گیا ہے، ملک کے 70سے زائد مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے اور دھرنے دیے جارہے ہیں۔
اسلام آباد میں دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کےرہنما علامہ حسن ظفر کررہے ہیں،مقررین نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کیے جائیں،دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ پرفیض آبادکے قریب ٹریفک معطل ہوگیا۔
سکھر میں ببرلو بائی پاس پر دھرنا دیا گیا،ٹھٹھہ میں حسینی مسجد سے مین بس اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا جس کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہا۔
ڈیرا اسماعیل خان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے سرکلر روڈ پر احتجاج کیا۔