پاکستان
22 جولائی ، 2016

وسیم اختر کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ،خالد مقبول

وسیم اختر کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ،خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، وسیم اختر پہلے بھی بغیر مقدمے کے جیل میں رہے ہیں ۔


متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ آج کا احتجاج انصاف کے قتل پر ہے، آج کا احتجاج گرفتاریوں کے خلاف نہیں بلکہ انصاف کا مذاق اڑانے کے خلاف ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہمارےکارکنوں نےکئی مرتبہ سزائیں کاٹی ہیں،وسیم اخترپہلےبھی بغیرمقدمےکےجیلوں میں رہ چکےہیں، وسیم اخترکوگرفتارکرکےتحریک کونہیں روکاجاسکتا۔


خالدمقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ یہاں ایک معاملےپر4 انکوائری کمیٹیاں بنتی ہیں،امن انصاف کی ضمانت نہیں دیتا۔


 

مزید خبریں :