پاکستان
22 جولائی ، 2016

اسلام آباد : لفٹ دے کر لوٹنے والاگروہ گرفتار

اسلام آباد : لفٹ دے کر لوٹنے والاگروہ گرفتار

اسلام آباد میں شہریوں کو گاڑی میں لفٹ دے کر لوٹنے والے گروہ کے 4 ارکان گرفتار کرلیے گئے،2 خواتین بھی شامل ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے چوری کی کار اور سونے کے زیور برآمد کرلیے گئے۔


اسلام آباد پولیس نے ہائی ایس اور کار میں لوگوں کو لفٹ دینے کے بہانے بٹھا کر راستے میں لوٹ مارکرنے والے گروہ کے 4ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔


ملزمان کے قبضے سے مسروقہ کار اور طلائی زیورات برآمد کیے گئے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مشتاق علی جہانگیرہ اور قمرزمان پشاور کا رہائشی ہے، جبکہ گرفتار خواتین ملزمان میں شہناز کا نوشہرہ اور گلشن بی بی کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔


ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، پولیس نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں فوزیہ، چنبیلی اور پلو نامی کنڈیکٹر کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔


 

مزید خبریں :