پاکستان
22 جولائی ، 2016

لاہور،کاہنہ میں عمارت کی چھت گرگئی

لاہور،کاہنہ میں عمارت کی چھت گرگئی

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک عمارت کی چھت گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی ٹیموں نے تمام افرادکو ملبے سے بحفاظت نکال لیا اور2زخمی لڑکیوں کو اسپتال پہنچا دیاگیا ۔


ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کاہنہ میں کاچھا روڈ پر ایک بوسیدہ مکان کے چھت دھماکے سے گری جس کے نتیجے میں گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے، تاہم امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے تمام افراد کو نکال لیا۔


واقعے میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ 2 زخمی لڑکیوں کو اسپتال پہنچا دیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے۔


 

مزید خبریں :