پاکستان
22 جولائی ، 2016

معراج محمد خان ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک

معراج محمد خان ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک

 


سینئر سیاست دان معراج محمد خان کو کراچی میں ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، ادبی سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


پیپلز پارٹی کے بانی رہنما اور پاکستان میں سوشلزم کے علمبردار معراج محمد خان کی نمازِ جنازہ ڈیفنس فیز 5 سلطان مسجد میں ادا کی گئی۔


میڈیا سے گفتگو میں مختلف سیاسی رہنماؤں کا کہناتھا کہ معراج محمد خان نے اصولوں پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا ،نمازِ جنازہ میں ان کے ہم عصر اور قریبی دوستوں اور رفقا کی بھی بڑی تعدا د موجود تھی۔


78 سالہ سینئر سیاست داں معراج محمد خان کو کراچی میں ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

مزید خبریں :