پاکستان
22 جولائی ، 2016

پاکپتن: گیس کی ٹینکی پھٹنے سے 13 بچے جھلس گئے

پاکپتن: گیس کی ٹینکی پھٹنے سے 13 بچے جھلس گئے

 


پاکپتن میں کمیر روڈپرشادی کی تقریب کے دوران غبارے بھرنے والی گیس کی ٹینکی پھٹنے سے13بچےجھلس کر زخمی ہوگئے ۔


پولیس کے مطابق متاثرہ بچے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے، اسپتال میں 3 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ایک کی بینائی ضائع ہوگئی ہے۔


متاثرہ بچوں اسلم، علی ارشد، علی غنی، جویریہ، شہزاد، فرمان، آمنہ، بختاور، زوہیب، تہمینہ، عبداللہ اور فیضان کی عمریں 5سے 11سال تک ہیں، غبارے بھرنے والی ٹینکی کا مالک فرار ہو گیا۔

مزید خبریں :