پاکستان
22 جولائی ، 2016

’’ دھمکیاں مل رہی ہیں‘‘،قتل سے قبل قندیل کی گفتگو

’’ دھمکیاں مل رہی ہیں‘‘،قتل سے قبل قندیل کی گفتگو

قتل سے کچھ دن پہلے قندیل بلوچ کی ایک وکیل سے کی گئی گفتگو جیو نیوز نے حاصل کر لی ، جس میں قندیل کا کہنا تھا کہ ’’مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،فون آرہے ہیں کہ قتل کر دیا جائے گا‘‘۔


وکیل کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کے والد میرے پاس آئے اور کہا کہ میری بیٹی کی مدد کریں،جس کے بعد قندیل بلوچ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،فون آرہے ہیں کہ قتل کر دیا جائے گا،اس وقت نمبر ون ہوں اس لیے لوگوں کو میری شہرت سے تکلیف ہورہی ہے ۔


 

مزید خبریں :