22 جولائی ، 2016
وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
مقبوضہ کشمیربھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، بھارتی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں سے 50سے زائد بے گناہ نہتے کشمیریوں کی شہادت پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے مشرق وسطیٰ کےملکوں کےسفیروں کوبریفنگ دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کےہاتھوں معصوم کشمیریوں کےقتل پرسخت تشویش ہے،مسلم اُمہ کوکشمیرمیں جاری جارحیت پرآوازاُٹھانےکی ضرورت ہے،مقبوضہ کشمیرکےمسلمان مدد کے لیے مسلم اُمہ کی جانب دیکھ رہےہیں۔