دنیا
13 جون ، 2012

یمن میں فوج نے دو شہروں کو القاعدہ سے خالی کرالیا

صنعاء… یمن میں فوج نے صوبہ ابیان کے دو شہروں کو القاعدہ سے خالی کرالیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق القاعدہ کے کنٹرول سے آزاد کرائے گئے ان شہروں میں جار اور زنجیبار شامل ہے جو القاعدہ کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے تھے۔ القاعدہ نے گذشتہ سال جار اور زنجیبار سمیت 4 شہروں پر قبضہ کرلیا تھا۔ فوج نے 12مئی سے ابیان صوبے کے 4 شہروں کا کنٹرول القاعدہ سے واپس لینے کیلئے آپریشن شروع کیا تھا جس میں مقامی مسلح افراد نے بھی فوج کا ساتھ دیا۔ اس آپریشن میں لڑاکاطیاروں نے بھی حصہ لیا اور القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ اس کارروائی میں اب تک 500 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :