پاکستان
23 جولائی ، 2016

کراچی میں سیاسی جماعت کامبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی میں سیاسی جماعت کامبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

 


کراچی کے علاقے کورنگی میں قانون نافذ کرنے والےادارےنے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے مبینہ ٹارگٹ کلر نسیم عرف بلا گرفتار کرلیا،ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیاجبکہ گلشن اقبال سے پولیس نے دو مغوی بازیاب کرالیے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر نسیم عرف بلا کو گرفتار کر لیا گیا۔


ذرائع کے مطابق ملزم بد نام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس ماما کا کارندہ ہے۔ ملزم نسیم عرف بلا نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارادتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزم سیاسی جماعت کے لئے بھتا بھی لیتا تھااور جلاؤ گھیراو ٔمیں بھی ملوث ہے۔


اُدھر سعید آباد میں مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔گلشن اقبال میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کی ہے جس کے دوران 2مغویوں کو بازاب کرا لیا گیا، اغوا کار موقع سے فرار ہو گئے۔


 

مزید خبریں :