دنیا
13 جون ، 2012

عراق میں بم دھماکے،ہلاکتوں کی تعداد56ہو گئی

عراق میں بم دھماکے،ہلاکتوں کی تعداد56ہو گئی

بغداد…عراق کے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہر ہلہ میں متعدد بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد56 ہوگئی،پولیس حکام کے مطابق مذہبی تہوار کے موقع پر دھماکوں اور فائرنگ میں56 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہیں، دھماکے جنوری کے بعد ہونے والے دھماکوں کے بعد سب سے بدترین ہیں، حضرت امام موسیٰ کاظم کے یوم شہادت پر زائرین کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس کیپٹن کے مطابق جنوبی شہر ہلہ میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں 19 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے ہیں، خود کش حملہ آور نے ریستورنٹ کے باہر دھماکا کیا تھا۔بغداد میں تقریبا 10بم دھماکوں اور فائرنگ سے اب تک 19 افرا دجاں بحق ہوچکے ہیں ،زخمیوں میں شدید نوعیت کے زخمی بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :