دنیا
14 جون ، 2012

افغان فوج میں خواتین بھی شامل ہو رہی ہیں

افغان فوج میں خواتین بھی شامل ہو رہی ہیں

کابل ... افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلا کے پیش نظر افغان فوج کی تربیت کا عمل تیزی سے جاری ہے اور خواتین بھی فوج کا حصہ بنائی جارہی ہیں کابل کے ایک آرمی سینٹر میں پانچ ماہ کی تربیت کے بعد 1600 فوجیوں کی گریجویشن کی تقریب ہوئی جن میں 16 خواتین افسر بھی شامل ہیں۔ خواتین فوجیوں کو زیادہ تر غیر جنگی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ ان خواتین کی شمولیت کے بعد افغان فوج میں خواتین افسروں کی تعداد تین سو چھیاسی ہوجائے گی۔ ہرات صوبے سے تعلق رکھنے والی خاتون فوجی حوا محمد زادے کا کہنا ہے کہ خواتین فوج میں شمولیت سے خوف زدہ نہیں ہیں اور اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

مزید خبریں :