31 جولائی ، 2016
یمن کی سرحد کے ساتھ سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران میں حوثی باغیوں سے جھڑپوں کے دوران7 سعودی سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن کی سرحد کے ساتھ واقع سعودی عرب کے شہر نجران میں گھسنے کی کوشش کی۔
اس دوران سعودی سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت سات سعودی سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
اس سے پہلے پیر کے روز بھی ایسی ہی کوشش کے دوران نجران میں پانچ سعودی سرحدی محا فظ جاں بحق ہو گئے تھے۔