31 جولائی ، 2016
زمبابوے کی کر کٹ ٹیم نےپہلے ٹیسٹ تیسرےروزکےکھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 5وکٹ پر121رنز بنائے تھے۔ ارون 49رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں اور بولٹ نے 3 وکٹ لئے۔
زمبابوے کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 291رنز درکار ہیں، میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 164رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ نے6وکٹ576رنز بناکر اننگز ڈکلئر کر دی تھی،۔ جس میں روز ٹیلر173ٹام لیتھم 105اور ویٹ لنگ نے107رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔