14 جون ، 2012
لندن… ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی حکومت کی مسلح افواج قصبوں اور گاوٴں میں منظم طریقے سے حملے کرکے شہریوں کو ہلاک کررہے ہیں،رپورٹ کے مطابق شام میں شمال مغربی علاقوں میں 20 جگہ سے انسانیت کے خلاف جرائم کے ثبوت ملے ہیں،شام کی نیشنل سیکورٹی کونسل نے عالمی فوجداری عدالت میں ہتھیاروں پر پابندی نافذ کر نے کے لیے کہا ہے۔ 70 صفحات کی رپورٹ میں 15 ماہ سے جاری قتل عام اور حکومت مخالف مظاہروں کو خانہ جنگی سے قریب کہا ہے۔