01 اگست ، 2016
سارک وزرائے داخلہ کانفرنس بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہوگی، علاقائی تنظیم کے 2 اہم ممالک پاکستان اور بھارت کے وزرا ئے داخلہ دوطرفہ ملاقات میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔
2روزہ سارک وزرا داخلہ کانفرنس اسلام آباد میںہو نے جا رہی ہے، سارک کے تکنیکی گروپس کے نمائندے پہنچ چکے، کانفرنس میں دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پربات چیت ہوگی ۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثا ر میزبان اور دیگر ممالک کے وزراء کے ہمراہ بھارتی وزیرداخلہ مہمان ہوں گے، پاکستان اور بھارت کے دونوں وزرائے داخلہ بیٹھیں گے تو ایک میز پر لیکن شاید الگ سے ملاقات نہیں کریں گے ۔
سارک تو خطے کے ممالک میں باہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کاپلیٹ فارم ہے، مگر پاک بھارت کشیدگی، خاص طور پر کشمیر سمیت باہمی تنازعات کے حل میں بھارتی ہٹ دھرمی سارک کے مؤثر یا فعال ہونے میں بڑی رکاوٹ قرار دی جاتی ہے۔