کھیل
01 اگست ، 2016

ٹیم شکست بھول کر برمنگھم میں مثبت کھیل پیش کریگی،مکی آرتھر

ٹیم شکست بھول کر برمنگھم میں مثبت کھیل پیش کریگی،مکی آرتھر

 


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم مانچسٹر کی شکست کو فراموش کرکے برمنگھم میں مثبت کھیل پیش کرنے کو تیار ہے۔


انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اگر ہم نے نئی بال سے بہتر بولنگ کی تو انگلش بیٹسمینوں کو قابو کرنے میں کامیاب ہوجائیں،خاص طور پر کک اور روٹ کو جلد آؤٹ کرنا ہوگا ۔


مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارے پاس کئی پروفیشنل کھلاڑی ہیں اور یونس خان ان میں ایک ہیں،وہ کیا غلطی کررہے ہیں انہیں سمجھانے کی ضرورت نہیں،انہوں نے ویڈیو کی مدد سے اپنی غلطیوں پر قابو پالیا ہے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار کے قریب رنز بناچکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے ۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ میراخیال ہے کہ کسی بھی وکٹ پر یونس خان ایک بہترین بولر ثابت ہوسکتے ہیں،انہوں نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں گیندیں کچھ زیادہ تیز کرنے کی کوشش کی، اگر ان کی اسپیڈ تھوڑی کم ہوتی تو وہ اس وکٹ پر بہتر بولنگ کرسکتے تھے ۔

مزید خبریں :