01 اگست ، 2016
انڈونیشیامیں سزائے موت کے پاکستانی قیدی ذوالفقار علی کو قونصلر رسائی دے دی گئی ، پاکستانی قونصلر اور اہلخانہ کی ذوالفقار علی سےساڑھے 4 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔
پاکستانی سفارتخانے نےانڈونیشیا میں ہیروئین اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت کے قیدی ذوالفقار علی کے حوالے سے انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل سےرابطہ کر لیاہے۔
انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل کے مطابق صدر کی جانب سے سزا روکنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی،سفارتی ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی کے وکیل کی جانب سے نظر ثانی کی اپیل دائر کی جائے گی۔
پاکستانی قونصلر سے ملاقات کے دوران ذوالفقار علی کے اہل خانہ بھی موجود تھے، پاکستانی قونصلر نے ذوالفقار کے ڈاکٹر سے بھی ملاقات کی اور اس کی صحت کے بارے میں معلومات لیں۔