انٹرٹینمنٹ
02 اگست ، 2016

امریکن تھرلر فلم’بیفور آئی ویک‘ کا نیا ٹریلر جاری

امریکن تھرلر فلم’بیفور آئی ویک‘ کا نیا ٹریلر جاری

 


دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپور امریکن تھرلرفلم بیفور آئی ویک کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔


مائیک فلینیگن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے پر مبنی ہے جو ایک یتیم بچے کو گود لے کر مشکلات میں گھر جاتا ہے۔


فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں کیٹ بوسورتھ،تھامس جین،جیکب ٹریمبلے اور اینا بتھ گش سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔


سیم اینجل بارٹ کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم9ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :