14 جون ، 2012
نئی دہلی… بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی پولیس نے ویزا کی خلاف ورزیوں کے الزام میں آٹھ چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی منڈی ضلع کے چونترا گاوٴں میں کی جہاں ایک مذہبی مقام پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے گرفتار شدہ افراد سے تیس لاکھ روپے، تین ہزار امریکی ڈالر اور دیگر کرنسی سمیت اے ٹی ایم کارڈز بھی ضبط کیے ہیں۔ ان افراد کے پاس سے جو موبائل فون اور سم کارڈز برآمد ہوئے ہیں اس کے متعلق پولیس کو شک ہے کہ وہ چین کے ہیں۔ حکام کے مطابق پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز ان افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں اور تفتیش کی تکمیل سے پہلے کچھ بھی کہنا درست نہیں ہوگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چینی شہری سیاحتی ویزے پر تھے اور یہ بات سمجھ سے باہر ہے۔