دنیا
14 جون ، 2012

تیونس میں جھڑپیں، 162 انتہا پسندوں کو گرفتارکرلیا گیا

تیونیسا …تیونس میں پولیس نے ملک کے مختلف علاقوں میں انتہا پسند سلفیوں کے ساتھ دن بھر جاری جھڑپوں کے بعد کم سے کم 162 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت اور اردگرد کے علاقوں میں رات کا کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں اتوار کو لامرسا شہر میں اس وقت شروع ہوئیں جب سلفیوں نے فن پاروں کی ایک نمائش پر حملہ کر دیا اور اس قسم کی نمائشوں کو اسلام کے اصولوں کے منافی قرار دیا۔ بعد میں سلفیوں کی طرف سے پولیس سٹیشنوں پر بھی حملے کئے گئے جس میں 62 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :