کھیل
05 اگست ، 2016

لاہور قلندرز کا سڈنی تھنڈر سے معاہدہ

لاہور قلندرز کا سڈنی تھنڈر سے معاہدہ

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کا آسٹریلوی بگ بیش کی نمبر ون ٹیم سڈنی تھنڈر سے معاہدہ ہو گیا ہے، لاہورقلندرز کے سی ای او رانا عاطف کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے،دونوں سائیڈز کی کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔


لاہور قلندر اور سڈنی تھنڈرکے معاہدے کے تحت سڈنی کے ایمرجنگ پلیئرز پی ایس ایل میں لاہور کی نمائندگی کریں گے، کوچز، مینجمنٹ کا تبادلہ ہوگا جبکہ لاہور قلندر کے کھلاڑی سڈنی تھنڈرز کے کوچز کی نگرانی میں ٹرینگ بھی کریں گے۔


جیونیوز سے گفتگو میں رانا عاطف کا کہنا تھاکہ سڈنی تھنڈر کے ایمرجنگ پلیئرز پی ایس ایل میں شریک ہوں گے۔


سڈنی تھنڈرز کے منیجر نک کمنز نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سڈنی تھنڈرز کے ایمرجنگ پلیئرز پی ایس ایل میں شریک ہوں گےتو اس سے کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔


 

مزید خبریں :