25 مئی ، 2025
بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ مستفیض الرحمان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں کلپ فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ کم ازکم 2 ہفتوں تک میدان سے باہر رہیں گے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے نیشنل سلیکشن پینل نے مستفیض الرحمان کی جگہ فاسٹ بولر خالد احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مستفیض الرحمان انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں انجری کا شکار ہوئے جہاں وہ دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔