کھیل
05 اگست ، 2016

انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر وکٹ کھوئے 120رنز بنالیے

انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر وکٹ کھوئے 120رنز بنالیے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں کھیلے جانےوالے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پاکستان کے 400رنز کے جواب میں بناکسی نقصان کے اپنی دوسری اننگزمیں 120رنز بنائے ہیں،انگلش بیٹسمینوں نے 35اوورز کھیلے۔


اس طرح انگلینڈ نے پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری جوکہ 103رنزتھی اسے بھی ختم کردی ہے اور اب انگلینڈ کو 17رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔


اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 297کے جواب میں 400رنزبناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان و اوپننگ بیٹسمین الیسٹر کک 64اور الیکس ہیل 50پر ناٹ آئوٹ ہیں۔


پاکستان کے کسی بولر کو اب تک کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوئی ہے، کل کھیل کا چوتھا دن ہے۔

مزید خبریں :