دنیا
07 اگست ، 2016

بھارت مقبوضہ کشمیر میں چھرے والی بندوقوں کا استعمال روکے، ایمنسٹی

بھارت مقبوضہ کشمیر میں چھرے والی بندوقوں کا استعمال روکے، ایمنسٹی


 


 


مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی نہتے کشمیریوں پر چھرے والی بندوقوں کا استعمال روکنے کی اپیل کردی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 8جولائی سے اب تک 70 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔


انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی فورسز سے نہتے کشمیریوں پر مہلک ہتھیار پیلٹ گنوں کا استعمال روکنے کا کہا ہے۔


قابض بھارتی فوجوں کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف چھرے والی بندوقوں کے استعمال سے اب تک 100سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :