دنیا
07 اگست ، 2016

حلب میں باغیوں نے حکومتی فوج کا محاصرہ توڑ دیا

حلب میں باغیوں نے حکومتی فوج کا محاصرہ توڑ دیا

 


شام کے شہر حلب میں باغیوں نے حکومتی فوج کا محاصرہ توڑ دیا، جس کے بعد شہر میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔شام کی سرکاری فوج نے شمالی شہر حلب کا کئی ہفتوں سے محاصرہ کررکھا تھا، باغیوں کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے حکومتی فوج کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔


دوسری جانب حکومتی ذرائع نے دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری فوج پیچھے نہیں ہٹی بلکہ باغیوں کو ایک فوجی اڈے کا قبضہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے، فوج کے محاصرے کی وجہ سے حلب شہر میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد محصور ہوکر رہ گئے تھے۔

مزید خبریں :