دنیا
14 جون ، 2012

امریکی شہر یت بر ائے فر وخت، 5 کر وڑ روپے میں امریکی شہر ی بننے کا مو قع

امریکی شہر یت بر ائے فر وخت، 5 کر وڑ روپے میں امریکی شہر ی بننے کا مو قع

نیویارک…این جی ٹی… امریکا جانے کے خواب دیکھنے والوں کیلئے خو شخبری کہ اب امریکی شہریت بر ائے فر وخت ہے ۔ اقتصا دی مشکلا ت کا شکا ر امریکی حکو مت نے گرتی ہو ئی معیشت کو سنبھا لنے کے لیے دنیا کی مو سٹ وانٹڈ سٹیزن شپ پانچ سے دس لاکھ امریکی ڈالر کے عوض فر وخت کے لیے پیش کر دی ہے جس کے تحت اس سال دنیا بھر سے چھ ہزار سے زائد افراد اس مو قع سے فا ئدہ اٹھا سکیں گے ۔ اس پیشکش کے تحت یہ رقم ادا کر نے والے افرادکے خاندان کو فو ری ویزا،امر یکہ میں مستقل رہا ئش او رتعلیم حاصل کر نے کی اجا ز ت دی جا ئے گی جبکہ تین سا ل کے بعد انہیں امریکی شہریت بھی حاصل ہو جا ئے گی ۔ لیکن یہ ویز احا صل کر نے والے افراد کے لیے ضر وری ہو گا کہ وہ امریکہ میں ایسا کا روبا ر شروع کر یں جس سے کم از کم دس امریکیوں کو نو کر ی مل سکے۔واضح رہے کہ امریکی شہریت کی فر و خت کا یہ سلسلہ انیس سو و نوّے(1990) سے جا ری ہے تا ہم گزشتہ چند سالوں میں دنیا بھر خصوصا ً چینی ارب پتی افراد میں اس کی مانگ میں بے حدا ضا فہ دیکھا جا رہا ہے ۔

مزید خبریں :