انٹرٹینمنٹ
30 جنوری ، 2012

ہالی ووڈ فلم’’ وومن ان بلیک ‘‘تین فروری کو ریلیز ہو گی

ہالی ووڈ فلم’’ وومن ان بلیک ‘‘تین فروری کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس …ہالی وڈ فلم سیریزہیری پوٹر سے شہرت پانے والے ہالی ووڈاداکار ڈینئل ریڈکلف کی ہارر فلم ’’وومن ان بلیک‘‘ تین فروری کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیری پوٹر بچوں کے لیے بنائی جانے والی ایک کامیاب فلم سیریز تھی جس میں ڈینئیل سمیت دوسرے اداکاروں نے یادگاراداکاری کی۔ ہیری پوٹر سیریز ختم ہونے کے بعد ڈینیئل نے اپنے کیرئیر میں پہلی بار بڑوں کے لیے سسپنس اور ہارر فلم ’وومن ان بلیک ‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے، اوراب بیتابی سے اس انتظار میں ہیںکہ فلم میں ان کی ہیرو کے طور پر آمد ان کے مداحوں کو پسندآئے گی بھی یا نہیں۔ ڈینیل نے فلم وومن ان بلیک میں ایک کھوجی کا کردار ادا کیا ہے۔وومن ان بلیک تین فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :