کاروبار
09 اگست ، 2016

پاکستان کی درآمدات اور برآمدات کا نظام کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا

پاکستان کی درآمدات اور برآمدات کا نظام کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا

پاکستان کی درآمدات اور برآمدات کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیاہے ۔ درآمد اور برآمد کنندگان آن لائن فارم پُرکرکے مالیت ایف بی آر کو بتاسکیں گے۔ اس عمل سے ٹیکس کٹوتی اور ٹیکس ریفنڈ کا تعین خود بخود ہوجائیگا۔


اس حوالے سے آج اسلام آباد میں اسٹیٹ بنک اور ایف بی آر کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے ۔ اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔


وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا اس موقع پرکہنا تھا کہ معاشی بحالی کے لیے تین سال میں مشکل فیصلے کیے ، تاریخ میں پہلی دفعہ پروگرام مکمل کیا ہے ، اب پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جارہاہے ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ درآمدی فارم کے اجراکے وسیع فوائد ہونگے۔

مزید خبریں :