09 اگست ، 2016
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سانحہ کوئٹہ کی آزادانہ تحقیقات کرا کے حقائق منظر عام پر لائے اور دہشت گردوں کے ہینڈلرز کو کیفرِ کردار تک پہنچائے۔
دفاع پاکستان کونسل کی اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے تحت 14اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں سفاری پارک سے شاہراہ قائدین تک آزادی مارچ ریلی نکالے گی۔
انہوں نے سانحہ کوئٹہ پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ملک دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو حکومتی صفوں میں بیٹھے افراد سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔