09 اگست ، 2016
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کل بھوشن سمیت را کے ایجنٹوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔
یہ بات انہوں نے فیصل آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے کہتے ہیں کہ شہدائے کوئٹہ کے قاتلوں اور دہشت گردوں کا احتساب پہلے ہونا چاہیے،کچھ لوگوں کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے کہ ہر شام قوم میں مایوسی پھیلائیں۔