10 اگست ، 2016
وزیر داخلہ چوہدری نثار کے رویے پر اپوزیشن ناراض ہوکر ایوان سے واک آؤٹ کر گئی، جسے وزیر اعظم نے خود جاکر منایا اور واپس ایوان میں لے آئے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آصف زرداری کی تعریف کی تو خورشید شاہ نے کہا کہ آپ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے،جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ یہ پہلی اور آخری بار تعریف ہوگی جس پر اپوزیشن ناراض ہوگئی اور اس نے واک آؤٹ کیا۔
پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم اپوزیشن کو منا کر واپس لے آئے، وزیر اعظم نواز شریف منانے گئے تو انہوں نے اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملایا، مسکرا کر گفتگو کی، جس پر اپوزیشن مان گئی اور ایوان میں واپس آگئی۔