11 اگست ، 2016
پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری اسلامی تعلیمات میں اہم حیثیت رکھتی ہے،اقلیتیں ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور حصہ ڈال رہی ہیں۔
اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجا ب نےکہاکہ ہر طرح کے امتیاز کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معاشرے کی پہچان ہے،قائداعظم نے بھی تمام اقلیتوں کے یکساں حقوق پر زور دیا۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ حکومت نے تمام اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اورتمام اقلیتوں کوملک میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، انہوں نےاس بات پر زوردیاکہ ملکی ترقی کے لیے بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دینا ہوگا۔