پاکستان
11 اگست ، 2016

حافظ آباد : ڈکیتی کیلئے گھر میں گھسنے والے 2 ڈاکو گرفتار

حافظ آباد : ڈکیتی کیلئے گھر میں گھسنے والے 2 ڈاکو گرفتار

 


حافظ آباد کے ایک گھر میں ڈکیتی کیلئے گھسنے والے 3 میں سے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیاگیا، اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے ڈاکوؤں سے لوٹی ہوئی اشیا برآمد تو کرلیں لیکن واپس نہیں کیں۔


حافظ آباد کے علاقہ کولو روڈ کے ایک گھر میں تین ڈاکو گھس گئے اور لوٹ مار کی کوشش کی،اطلاع ملنے پرفوری طور پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ اُن کا ایک ساتھی فرار ہوگیا ۔


اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ڈاکوؤں سے برآمد طلائی زیورات واپس نہیں کیے۔ زیورات کی واپسی کے لئے متاثرہ گھر والوں نے علاقہ مکینوں کے ساتھ احتجاج کیا اور کچھ دیر کےلئے سبزی منڈی روڈ کو بلاک کردیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے ایک نگوٹھی اور 15ہزار روپے نقد ملےجو واپس کردیئے گئے ہیں ۔ فرار ہونے والے ڈاکو کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائےگا ۔

مزید خبریں :