پاکستان
11 اگست ، 2016

بھکر ،کوہاٹ میں سرچ آپریشن ،6اشتہاری گرفتار

بھکر ،کوہاٹ میں سرچ آپریشن ،6اشتہاری گرفتار

 


بھکر میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے 6 اشتہاری سمیت7 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ادھر کوہاٹ میں افغان مہاجر کیمپ میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔


بھکر میں دریاخان کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران 6اشتہاری ور 11 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔


دوسری جانب پولیس نے کوہاٹ میں گھم کول افغان مہاجر کیمپ میں سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔

مزید خبریں :